پروین شاکر | |
---|---|
پیدائش | 24 نومبر 1952 کراچی, سندھ, پاکستان |
وفات | 26 دسمبر 1994 (عمر 42 سال) اسلام آباد, پاکستان |
پیشہ | اردو شاعر |
قومیت | پاکستانی |
نژادیت | اردو |
تعلیم | ایم اے انگریزی ادب، بینک ایڈمنسٹریشن; پی ایچ ڈی |
صِنف | غزل; آزاد نظم |
نمایاں کام | خوشبو |
نمایاں اعزازات | صدارتی تمغہ حسن کارکردگی آدم جی اعزاز |
زوج(ین) | سید نصیر علی |
اولاد | سید مراد علی |
پروین شاکر 24 نومبر 1954 ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ آپ کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوپاتی ہے۔ انگریزی ادب اور زبانی دانی میں گریجویشن کیا اور بعد میں انہی مضامین میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پروین شاکر استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور پھر بعد میں آپ نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔ سرکاری ملازمت شروع کرنے سے پہلے نو سال شعبہ تدریس سے منسلک رہیں، اور 1986ء میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ ، سی۔بی۔آر اسلام آباد میں سیکرٹری دوئم کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے لگیں۔1990 میں ٹرینٹی کالج جو کہ امریکہ سے تعلق رکھتا تھا تعلیم حاصل کی اور 1991ء میں ہاورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ پروین کی شادی ایک ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی جس سے بعد میں طلاق لے لی۔ 26 دسمبر 1994ء کو ٹریفک کے ایک حادثے میں اسلام آباد میں ، بیالیس سال کی عمر میں مالک حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے بیٹے کا نام مراد علی ہے۔ انکی شاعری کا موضوع محبت اور
عورت ہے۔ خوشبو، صدبرگ، خودکلامی، انکار اور ماہ تمام مجموعہ کلام ہیں۔
Viedo Report About Parveen Shakir
On WikiPedia
2 comments:
uRDU SHAYARI AND GHAZAL PARVEEN shAKIR GHAZAL
Faraz poetry
Parveen Shakir life histoy
Parveen Shakir urdu poetry
Corona Virus
Bulleh Shah
Parveen Shakir Poetry
Urdu Dard Shayri
Breakup Poetry
Heart Touching poetry
Urdu Sad Poetry
Post a Comment